یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی یونان کے وزیراعظم کیریا کوس میتسوتاکسن کا استقبال کرنے جا رہے تھے، فائل فوٹو
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی یونان کے وزیراعظم کیریا کوس میتسوتاکسن کا استقبال کرنے جا رہے تھے، فائل فوٹو

روسی حملے میں یوکرینی صدر اور یونانی وزیراعظم بچ گئے، 5 افراد ہلاک

کیف: روس نے میزائل حملے میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے قافلے کو نشانہ بنایا لیکن خوش قسمتی وہ محفوظ رہے تاہم 5 راہ گیر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی یونان کے وزیراعظم کیریا کوس میتسوتاکسن کا استقبال کرنے جا رہے تھے کہ ان کے قافلے کے نہایت قریب روسی میزائل گرا۔

مقامی میڈیا کے مطابق روسی میزائل یوکرینی صدر کے قافلے سے محض 500 میٹر کی دوری پر گر کر پھٹ گیا جب کہ کچھ کا دعویٰ ہے کہ میزائل اور صدر کے قافلے کے درمیان محض 150 میٹر کی دوری تھی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر اور یونان کے وزیراعظم نے نہ صرف میزائل کے گرنے کی آواز سنی بلکہ دھماکے کی جگہ سے دھواں اُٹھتا بھی دیکھا۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں رہنما حملے کی جگہ سے کتنے قریب تھے۔