فائل فوٹو
فائل فوٹو

میں نالائق آدمی ہوں لیکن آپ کو قانون سکھا رہا ہوں، جج کا وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت کی درخواستوں پر جج طاہرعباس سپرا نے کہاکہ دلائل دینے آئے ہیں، تیاری تو کرکے آئیں، میں نالائق آدمی ہوں لیکن آپ کو قانون سکھا رہا ہوں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 9مئی واقعات پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی دو درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی،وکیل صفائی نے کہاکہ دیگر شریک ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ،جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کیا سرٹیفکیٹ میں لکھا ہے کس کس کی درخواست ضمانت منظور ہوئیں؟ دلائل دینے آئے ہیں، تیاری تو کرکے آئیں، میں نالائق آدمی ہوں لیکن آپ کو قانون سکھا رہا ہوں۔

وکیل صفائی نے جج طاہر عباس سپرا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم تو آپ سے  قانون سیکھنے آئے ہیں،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ ایک دلیل سے فیصلہ غلط ہو سکتا ہے، تیاری کرکے آئیں،عدالت نے وکیل صفائی کو شریک ملزمان کی منظور شدہ ضمانتوں کا ریکارڈ دینے کی ہدایت کردی ، عدالت نے عامر مغل کی درخواست ضمانت کی سماعت میں وقفہ کردیا گیا۔