شاہینوں کے ساتھ مستقل سکیورٹی آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور (اُمت نیوز) قومی کرکٹ کے ساتھ مستقل سکیورٹی آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کی پوسٹ سنبھالنے کے بعد پنجاب حکومت سے کئی افسران کو بھی ساتھ لائے ہیں، ان میں سے بعض کو ذمہ داریاں سونپنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

پولیس سروسز کے ارتضیٰ کمیل کو چیف سکیورٹی آفیسر کی پوسٹ سونپی جائے گی، وہ ممکنہ طور پر غیرملکی ٹوورز میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ جایا کریں گے۔

سابق ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی نے بطور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کام شروع کر دیا، چونکہ وہ ڈیپوٹیشن پر آئے ہیں اس لیے عہدے کیلئے کوئی اشتہار دینے کی ضرورت نہیں تھی۔