لاہور: (اُمت نیوز) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے لئے دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روز دفتری کام کرنے والوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے 4 بجے تک ہونگے، جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہفتے میں 6 روز کام کرنے والوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہونگے۔