محمود اچکزئی کو شکست دیوار پہ لکھی نظر آرہی ہے، حنیف عباسی

سلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی سینیئر آدمی ہیں ان پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے آئین اورقانون کے مطابق ہوںگے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ صدر مملکت کا انتخاب بلا مقابلہ ہوجانا چاہیے تھا، محمود اچکزئی کو شکست دیوار پہ لکھی ہوئی نظر آرہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم بن گیا ، وزیراعلیٰ بن گئے، صدر بھی بن جائے گا، مجھے ابھی تک کسی نے نہیں پوچھا کہ کونسی وزارت لینی ہے۔