عدالتوں کے اسٹے کے باوجود آج الیکشن ہو رہا ہے، علی ظفر

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ عدالتوں نے اسٹے کیا ہوا تھا اس کے باوجود آج الیکشن ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ مخصوص سیٹیں ہمیں نہیں دی گئیں، یہ انتخاب فری اینڈ فیئر نہیں، ہر حال میں الیکشن میں حصہ تو ہمیں لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی شرط ہے تو ہم ووٹ ڈالیں گے اور احتجاجاً ڈالیں گے، لاہور ہائی کورٹ میں بھی کیس زیر التوا ء ہے، لاہور ہائی کورٹ نے بھی اسٹے دے دیا ہے، سندھ ہائی کورٹ میں بھی کیس فائل ہے، کیس میں یہی ہے کہ یہ انتخاب غیر قانونی غیر آئینی ہو گا۔

عل ظفر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی وجہ سے پہلے جنرل الیکشن متنازع ہوئے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ تیمور جھگڑا سے وزارت کے لیے پیسوں کے مطالبے سے متعلق عطا تارڑ کا بیان مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیمور جھگڑا نے سی ایم ہاؤس سے ویڈیو بیان جاری کر کے عطا تارڑ کے جھوٹ کو بےنقاب کیا، عطا تارڑ مینڈیٹ چوری پر قوم کو وضاحت پیش کریں۔