اسلام آباد(اُمت نیوز)سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کیلئے درخواست اسپیکر آفس میں جمع کرادی گئی۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب کوا پوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما ملک عامر ڈوگر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے درخواست جمع کرائی گئی۔
اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔