اسلام آباد: وزیر اعظم نے پہلے مرحلے پر کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ کل شام 4 بجے حلف اٹھائے گی۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ میں 12 سے 14 وزرا کو شامل کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔
وفاقی وزرا کو اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گے۔ وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف اوراحسن اقبال کو شامل کیا جائے گا جبکہ محمد اورنگزیب اور شمشاد اختر کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
آج نو منتخب صدر حلف لیں گے،نئی وفاقی کابینہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لے گی۔