اسلام آباد: نومنتخب صدر آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اورسیکیورٹی فراہم کر دی گئی جبکہ ان کا اہم سامان ایوان صدر منتقل کردیا گیا۔
گزشتہ روز صدارتی الیکشن جیت کر دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے والے آصف علی زرداری آج اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، حلف برداری کی تقریب آج شام 4 بجے ایوان صدرمیں ہوگی،چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نومنتخب صدرسے حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، آصف علی زرداری حلف برداری کی تقریب سے قبل ایوان صدر منتقل ہو جائیں گے۔
نو منتخب صدر آصف زرداری کا اہم سامان ایوان صدر منتقل کردیا گیا ہے، سامان آصف زرداری کی پرسنل سیکریٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں ایوان صدر منتقل کیا گیا۔