ریڈیو پر 28 منٹ تک خاموشی چھائی رہی، فائل فوٹو
ریڈیو پر 28 منٹ تک خاموشی چھائی رہی، فائل فوٹو

دونوں پائلٹ سوگئے، طیارہ 28 منٹ تک خود اڑتا رہا

جکارتا: انڈونیشیا میں ایک  پرواز کے دوران  دونوں پائلٹ کم و بیش 28 منٹ تک سوتے رہے اس دوران غفلت کے باعث طیارے کی سمت  تبدیل ہوگئی۔ مسافروں کی خوش نصیبی کہ طیارہ محفوظ رہا۔

یہ واقعہ 25 جنوری 2024 کا ہے۔ باتیک ایئر لائن کی پرواز نمبر ID6723 شمالی انڈونیشیا کے شہر سولاویسی سے دارالحکومت جکارتہ جارہی تھی۔ پائلٹس کی عمریں 32 اور 18 سال تھیں۔ طیارہ کم و بیش 28 منٹ تک کسی بھی پائلٹ کی معاونت کے بغیر اڑتا رہا۔

پائلٹ فرسٹ آفیسر کی اجازت سے سویا تھا۔ کچھ دیر بعد وہ بھی سوگیا۔ طیارے میں 153 مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے۔

پائلٹ کی آنکھ کھلی تو اس نے دیکھا کہ طیارے کی سمت تبدیل ہوچکی ہے۔ اس نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور اسے بتایا کہ ریڈیو سسٹم میں کچھ خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے باعث وہ جواب نہیں دے پارہے تھے۔