عید 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی، فائل فوٹو
عید 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی، فائل فوٹو

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا، ماہرین فلکیات کے مطابق چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں ماہ صیام کا پہلا روزہ 11مارچ بروز پیر کو ہوگا۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند(آج) اتوار کی شام دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

سپریم کورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں جس شخص کو بھی ماہ رمضان کا چاند دکھائی دے وہ اپنی گواہی قریب ترین عدالت میں دے، چاند دیکھنے کی گواہی کے لیےعدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلی فون پر چاند دیکھنے کی شہادت کے بارے میں اطلاع دیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یکم رمضان کل 11 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے، اِس لحاظ سے عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں رمضان کاچاند 11مارچ بروز پیر کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور پہلا روزہ 12مارچ بروز منگل کو ہوگا۔