امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،3 اہلکار ہلاک

توازن کھونے کے سبب ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ایک فوجی شدید زخمی

               
March 10, 2024 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اورایک شدید زخمی ہو گیا۔

امریکی فوجی ہیلی کاپٹر ٹیکساس میں وفاقی احکامات کے تحت مشن پر تھا کہ توازن کھونے کے سبب زمین پرگرگیا اوراس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 3 فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر نیواڈا سے کیلیفورنیا کے درمیان پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں 5 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔