برطانیہ (اُمت نیوز)بی بی سی کی لائیو نشریات کے دوران وائرل ہونے والے رابرٹ کیلی نے واقعے کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر تصویر شئیر کر دی ہے۔
معروف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر براہ راست نشریات کے دوران جنوبی کوریا کی یونی ورسٹی کے پولیٹکل سائنس کے پروفیسر کیلی وائرل ہو گئے تھے۔
دراصل ہوا کچھ یوں تھا کہ بی بی سی کی نشریات میں شمالی کوریا کے حوالے سے پروفیسر کا انٹرویو جاری تھا، جس میں وہ دونوں ممالک کے حوالے سے تجزیہ پیش کر رہے تھے۔
جب وہ انٹرویو دے رہے تھے تو اسی دوران ان کی 4 سالہ بیٹی ماریون اور ان کے بھائی جیمز دروازہ کھول کر والد کے کمرے میں داخل ہو گئے تھے، اگرچہ وہ ہاتھ سے بچوں پیچھے کی طرف کر رہے تھے کامیاب نہ ہو سکے۔
اور یہ سب لائیو نیوز چینل پر بھی نظر آ رہا تھا، اسی دوران پروفیسر کی اہلیہ جسے فورا علم ہوا کہ بچے اُس کمرے میں داخل ہو گئے ہیں، کیلی براہ راست انٹرویو دے رہے ہیں، تو وہ فورا آئیں اور دونوں کو بمشکل باہر لے جانے میں کامیاب ہو گئیں۔
اس پورے منظر نامے پر نیوز اینکر بھی ہنس پڑیں اور ساتھ ہی پروفیسر بھی دلچسپ صورتحال سے دوچار دکھائی دیے۔
تاہم اب رابرٹ کیلی نے اپنے بچوں کی تصویر شئیر کی ہے، جس میں دونوں بچے نظر آ رہے ہیں، 7 سال بعد کی اس تصویر میں بچے بڑے ہوگئے ہیں۔
واضح رہے رابرٹ کیلی کو ’بی بی سی ڈیڈ‘ کے طور پر بھی مقبول ہو گئے ہیں۔