اسلام آباد: 19 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھالیا، صدر مملکت آصف زرداری نے ان سے حلف لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت عسکری و سیاسی قیادت موجود تھی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت آصف زرداری نے کابینہ سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، امیر مقام، اویس لغاری، جام کمال، سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر، محسن نقوی، خالد مقبول صدیقی، شیزا فاطمہ، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، احد چیمہ، مصدق ملک، محمد اورنگزیب شامل ہیں.
وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ، احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، ۔خواجہ آصف کو وزارت دفاع، عطااللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات و نشریات، اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون اور سرادر یوسف کو وزیر مذہبی امور کا قلم دان دیا جائے گا۔