بارشوں کا طاقتور سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)بارشوں کا طاقتور سلسلہ آج سے بلوچستان میں داخل ہوگا، بلوچستان کے 22 اضلاع میں بارش جبکہ زیارت، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور قلعہ سیف اللّٰہ میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں پیر کے روز بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، قومی شاہراہ پر سیلابی ریلوں کی زد میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے کئی کچے مکانات گرگئے، ریلوے ٹریک پر پانی آنے سے کوئٹہ تفتان سیکشن پر ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی سندھ، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔