نئی دہلی: بھارت کی جانب سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے یشسی جیسوال کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بتایا کہ یشسی جیسوال فروری کی کارکردگی کی وجہ سے پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔یشسی جیسوال نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور سری لنکا کے پاتھم نسانکا کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے کین ولیمسن اور پاتھم نسانکا بھی نامزد ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ یشسی جیسوال نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کیا تھا اور اپنی پہلی ہی اننگز میں انہوں نے سنچری اسکور کی تھی۔