پشاور میں بورڈ بازار کے قریب ناصر باغ روڈ پر ہونے والے دھماکے کے زخمی مبینہ دہشت گرد کا بیان قلمبند کرلیا، بیان کے مطابق بھتہ نہ دینے پر تاجر کے گھر بم لگانے جارہے تھے۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی عملے نے پشاور میں ناصر باغ روڈ پر دھماکے کے زخمی مبینہ دہشت گرد کا مختصر بیان ریکارڈ کیا۔
بیان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں نے ایک شخص سے بھتے کا مطالبہ کیا تھا، تینوں دہشت گرد اس کے گھر بارودی مواد پلانٹ کرنے جارہے تھے کہ موٹرسائیکل پر دھماکا ہو گیا، تینوں دہشت گردوں کا تعلق بھتہ خور گینگ سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی دہشت گرد کے بیان پر مزید 4 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا اور گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔