اسلام آباد(اُمت نیوز)اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کو مس پرنٹنگ والے نئے کرنسی نوٹ فراہم کرنے پر وضاحتی بیان جاری کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان نور احمد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک ایک برانچ کو مس پرنٹنگ والے نوٹ بڑی تعداد میں بھیج دیے تھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
ان نوٹوں کی ایک سائیڈ مس پرنٹ تھی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نور احمد کا کہنا تھا کہ کرنسی نوٹ میں مس پرنٹنگ شاذونادر ہوتی ہے، نوٹ پر مس پرنٹنگ بڑے پیمانے پر نہیں ہوئی، شہری گھبرائیں نہیں، مس پرنٹنگ والے نوٹ تبدیل کرانے جاسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری متعلقہ بینک برانچ اور اسٹیٹ بینک سے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ تبدیل کرا سکتے ہیں۔