قتل میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا جائے، فائل فوٹو
قتل میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا جائے، فائل فوٹو

سی پی این ای کا پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اعلان

کراچی: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای )کی جانب سے سال 2023-24کے لیے پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا چیئرمین مقصودیوسفی اور ڈپٹی چیئرمین عبدالخالق علی کو مقرر کیا گیا ہے۔

اراکین میں انور ساجدی، عامر محمود، غلام نبی چانڈیو، سعید خاور، ڈاکٹر جبار خٹک، عارف بلوچ،حسن عباس، یحییٰ خان سدوزئی، ضیاء تنولی، تنویر شوکت، شکیل احمد ترابی ، فضل حق، شیر محمد کھاوڑ اور سید اعتزاز حسین شاہ شامل ہیں۔

کمیٹی کے اغراض و مقاصد میں معلومات تک رسائی کا حق (RTI) کاتحفظ، ضابطہ اخلاق پر مبنی صحافت کا فروغ، اسٹینڈنگ کمیٹی کو پریس سے متعلق معاملات پر آگاہی اور سفارشات دینے کے ساتھ سالانہ بنیاد پر سی پی این ای کی پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ کا اجرا شامل ہے۔