کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے لاپتہ ہونے والے کم عمر حقیقی بہن بھائی مل گئے۔
منگل کی شب نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ عدیل آرکیڈ کے رہائشی دو بچے 11 سالہ عابیہ اور 12 سالہ عنبان تقریبا سوا گیارہ بجے گھر سے نیچے اترے اس کے بعد واپس نہیں آئے۔ دونوں اپنے ننھیال اور ماموں سلمان کے گھر رہتے تھے ۔
بدھ کی دوپہر پولیس نے بچے واپس ملنے کی تصدیق کردی۔ بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں اغوا نہیں کیا گیا تھا، وہ خود گھر سے گئے تھے کیونکہ ننھیال والے انہیں مارتے تھے۔ جبکہ بچوں کے اصل ماں باپ انہیں رکھنے پر تیار نہیں تھے،طلاق کے بعد دونوں نے اپنے اپنے گھر بسالیے تھے۔
بچوں کے ماموں سلمان نے سحری کے وقت بچوں کے والد راشد کو فون پر ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ دونوں بچوں کو تلاش کرتے رہے مگر وہ نہیں ملے اس کے انھوں نے حیدری پولیس واقعے کی اطلاع دی۔
بچوں کے ماموں نے تھانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہمارے گھر کے نیچے فاسٹ فوڈ اسٹریٹ ہے بچے ہمیشہ نیچے جاتے تھے صرف کھانے پینے کا سامان لاتے تھے اس طرح کا واقعہ اس سے پہلے نہیں ہوا ، بچے اسکول میں زیر تعلیم نہیں تھے۔
بچوں کے والد راشد نے میڈیا کو بتایا اس کی بیوی سے 8 سال قبل طلاق ہوچکی ہے جو دبئی میں رہتی ہے میں نے طلاق کےبعد دوسری شادی کرلی تھی جس سے دوسرے بچے بھی ہیں ، آرٹیفیشل جیولری کا کام ہے طلاق کے بعد بیوی سے کبھی بات نہیں ہوئی۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کرلیا تھا۔