ماسکو: (اُمت نیوز) روس میں صدارتی انتخابات کے لیے کل سے تین روزہ پولنگ کا آغاز ہورہاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ روس کے آٹھویں صدارتی انتخابات ہیں، 15 مارچ کو شروع ہونے والی ووٹنگ 16 اور 17 مارچ کو بھی جاری رہے گی۔
ان الیکشنز میں چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا تاہم یقینی ہے کہ 71 برس کے ولادیمیر پیوٹن ہی ایک بار پھر 6 برس کیلئے صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔
4 شخصیات نے خود کو صدارتی امیدوار کے طور پر رجسٹرڈ کرایا ہے جن میں سے دیگر 3 روسی ایوان زیریں یعنی ڈوما کے اراکین نکولائی خریطونوف، لیانید سُولوستکی اور ویلدیسلوف داونکوف ہیں جبکہ صدر بننے کے خواہشمند الیکسی نوالنی پراسرار موت کا شکار ہوچکے ہیں اور2 کے کاغذات مسترد کردیے گئے۔
سروے کے مطابق ولادیمیر پیوٹن ہی دوبارہ صدر بنیں گے، صدر پیوٹن نے ووٹنگ سے ایک روز پہلے پیغام میں کہا کہ یہ ملک میں انتہائی اہم الیکشن ہیں، اس کے نتائج آئندہ برسوں میں روس کی ترقی پر براہ راست نتائج مرتب کریں گے۔
واضح رہے کہ پیوٹن کو سابق سوویت لیڈر بورس یلسن نے 1999 میں نائب صدر مقرر کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سنہ 2000 سے 2008 تک دوبار صدارت اور پھر 2012 تک وزارت عظمیٰ سنبھالی۔
2012 میں وہ تیسری بار اور 2018 میں چوتھی بار صدر بنے تھے، آئینی طور پر مزید دو بار صدر بننے کی اجازت ہے۔