کراچی (اُمت نیوز)دنیا کے طویل قامت شخص نصیر سومرو کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے۔ انہیں گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نصیر سومرو کئی سال سے سانس لینے میں دشواری اور جوڑوں کے درد کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
مالی مشکلات کے باعث نصیر سومرو اپنا باضابطہ علاج کرانے سے قاصر ہیں۔ اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ متعدد اپیلوں کے باوجود ان کے علاج پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جارہی۔
نصیر سومرو نے اپنی طویل قامت کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
پاکستان کے اس طویل قامت سپوت کے بھانجے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے ماموں کے مکمل علاج کے انتظامات کیے جائیں۔