اسلام آباد: سینیٹ کی خالی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیاجس میں سے 4 پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے ایک ایک نشست جیت لی.
۔سندھ میں پیپلزپارٹی کے 2، بلوچستان میں ایک،مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا بھی ایک ایک سینیٹر منتخب ہو گیا
سینیٹ کے لیے اسلام آباد کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی جبکہ سندھ اسمبلی کی 2 اور بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔
اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ سے سینیٹ کی نشستوں کے لیے ضمنی انتخاب پر پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہا۔
سینیٹ کے لیے اسلام آباد کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی جبکہ سندھ اسمبلی کی 2 اور بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے، قومی اسمبلی میں مجموعی طور 301 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔
اسلام آباد کی نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 204 ووٹ لےکر سینیٹر منتخب ہوگئے، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار الیاس مہربان کو 88 ووٹ ملے۔سینیٹ کی ایک نشست کے لئے قومی اسمبلی کے 301 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے، قومی اسمبلی کے 9 ارکان کے ووٹ مسترد قرار دیے گئے
سندھ اسمبلی میں مجموعی طور پر 124ووٹ کاسٹ کیے گئے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا,23ووٹ درست قرار دیے گئے۔
سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کا ریٹرننگ آفسر نے اعلان کردیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم ابڑو نے57 اور سیف اللہ دھاریجو نے 58 ووٹ حاصل کیے، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار نذیر اللہ نے4 اور شازیہ سہیل نے4 ووٹ حاصل کیے.
دوسری جانب بلوچستان میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے 61 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔بلوچستان اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو سینیٹر منتخب ہوگئے
ان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے میر دوستین ڈومکی اور جے یو آئی کے عبدالشکور بھی سینیٹر منتخب ہوگئے۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو 23 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے میر دوستین ڈومکی نے17 ووٹ حاصل کیے، جے یو آئی کے عبدالشکور 16 ووٹ لےکر سینیٹر منتخب ہوئے۔
اس سے قبل ایم کیوایم نے ضمنی انتخاب سے لا تعلقی کا فیصلہ کیا اور ایم کیو ایم کے ارکان سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈالیں گے جبکہ جماعت اسلامی نے بھی بائیکاٹ کردیا۔