لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاتی امرا سے آفس جانے کیلیے ہیلی کاپٹر کا استعمال شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز جاتی امرا سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس پہنچیں۔
جاتی امرا روڈ نہر کی ایک سائیڈ زیر تعمیر ہونے کے باعث بند ہے، جبکہ دوسری سائیڈ کو دوطرفہ ٹریفک کیلئے چلایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے وزیراعلیٰ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کا مشورہ دیا گیا۔