فائل فوٹو
فائل فوٹو

19 رکنی وفاقی کابینہ کو سرکاری گاڑیاں الاٹ کر دی گئیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی کابینہ کو سرکاری گاڑیاں الاٹ کر دی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے تمام ارکان کو استحقاق کے مطابق 1800 سی سی گاڑیاں الاٹ کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے سرکاری گاڑیاں تمام وزرا کی متعلقہ وزارتوں کو سونپ دی ہیں۔

ذرائع کا مزید بتایا کہ وفاقی وزرا کے استعمال کے لیے سرکاری گاڑیاں دی گئی ہیں، ذرائع کابینہ کے سینٹرل پول کار نے تمام سرکاری گاڑیاں بھجوا دی ہیں، مجموعی سرکاری گاڑیوں کی تعداد سی پی سی میں 100 کے لگ بھگ ہیں۔