کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی سے مبینہ لاپتا اور پھر اچانک ملنے والے بچوں ایان اور انابیہ سے ملاقات کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بچوں کو لیپ ٹاپ اور عیدی دی اور دونوں بچوں کی مکمل کفالت کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسے بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے وہ ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے لاپتا ہونے والے بہن بھائی کی کسٹڈی خالہ کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔