اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلیے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔
سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے جبکہ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔
(ن) لیگ کے ڈاکٹر سعید الٰہی نے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلیےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں جبکہ (ن) لیگ کے پرویز رشید کو بھی سینیٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) نے ناصربٹ اورطلال چوہدری کوبھی سینیٹ کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے فروغ نسیم، فرحان چشتی، شبیر قائم خانی، ہمایوں عثمان، ابو بکر صدیقی اور روف صدیقی بھی کاغذات جمع کرائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم چند دنوں میں سینیٹر کے ٹکٹ سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔