پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے، فائل فوٹو
پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے، فائل فوٹو

پاکستان میں آئندہ سال فروری میں 3ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ ہو گا

دبئی: پاکستان میں آئندہ سال فروری میں 3ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دیدی گئی۔

نجی ٹی  وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی سے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی، دبئی میں ملاقات میں پاکستان میں فروری میں 3ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ پاکستان، جنوبی افریق اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے،ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کی معاملات کو حتمی شکل دی گئی ،ٹرائی سیریز کیلیے جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیمیں جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی، محسن نقوی نے کہاکہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہو گی۔