جنیوا(اُمت نیوز)کشمیری وفد نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو خاموش کرنے کے لیے کالے قوانین کا استعمال کر رہا ہے۔
کشمیری وفد نے یو این ایچ آر سی کے 55ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر جنیوا میں احتجاج کیا۔
سینئر رہنما اے پی ایچ سی الطاف حسین کی سربراہی میں کشمیری وفد نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا۔
مظاہرے میں وفد کے نمائندوں کے علاوہ انسانی حقوق کے نمائندوں اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کشمیری وفد نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے اقوام متحدہ مداخلت کرے، عالمی برادری بھارتی حکومت کو یکطرفہ اقدامات کا جوابدہ ٹہرانے کے لیے اقدامات کرے۔