جرمنی (اُمت نیوز)جرمنی میں ذہنی مریض نے گھر میں گھس کر پاکستانی فیملی پر چاقو سے حملہ کردیا۔ جس سے اٹھاون سالہ فہیم الدین جاں بحق ہوگئے جبکہ اہلیہ اور بیٹی شدید زخمی ہوئیں۔
واقعہ جرمنی کی ریاست بادن ورٹمبرگ کے شہر اولم میں پیش آیا۔مقتول فہیم الدین کی دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانےکی وجہ سے محفوظ رہیں۔
پولیس کی بروقت کارروائی کے دوران فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔
فہیم الدین کی میت آج رات کراچی پہنچائی جائے گی، جبکہ کہ مقامی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔