پیپر چیکنگ میں شفافیت کیلئے مشین مارکنگ سسٹم لانے کا فیصلہ

لاہور (اُمت نیوز) پیپر چیکنگ میں شفافیت کے لیے مشین مارکنگ سسٹم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیرِ صدارت اسکول ایجوکیشن ریفارمز سے متعلق اجلاس میں تعلیمی سسٹم میں جدید اصلاحات پر مشاورت کی گئی۔

سرکاری اسکولوں میں نیوٹریشن پروگرام کو مزید پھیلانے کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ ماہرین تعلیم کی رہنمائی میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر کے کام کریں گے، پنجاب میں دنیا کا بہترین تعلیمی نظام لانے کے لیے کوشاں ہیں۔