اسرائیل (اُمت نیوز)حماس سے مل کر اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے والا اسرائیلی شہری جیل میں مردہ پایا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی شہری جمعہ ابو غنیمہ 2016ء میں غزہ جا کر حماس میں شامل ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے حماس سے مل کر اسرائیلی فوج کے خلاف کئی معرکوں میں حصہ لیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حالیہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے جمعہ ابوغنیمہ کو گرفتار کرلیا تھا، جمعہ ابو غنیمہ ہفتے کو اسرائیل کی ایشیل جیل میں اپنے سیل میں مردہ پائے گئے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق جمعہ ابو غنیمہ کو اسرائیلی جیل میں تشدد کے ذریعے شہید کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ابو غنیمہ پر درج چارج شیٹ کے مطابق انہوں نے جولائی 2016ء میں حماس کے رہنما سے ملاقات کی اور گروپ میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا، بعدازاں انہیں حماس کے حکام سے ملوایا گیا جہاں ان سے سوالات پوچھے گئے اور انہوں نے وہاں جنوبی اسرائیل میں اسرائیلی افواج کے اڈوں کے محل وقوع سے متعلق معلومات فراہم کیں۔