لِل جون کی کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، فائل فوٹو
لِل جون کی کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، فائل فوٹو

امریکی گلوکار کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل

لاس اینجلس: امریکی ریپر اور پروڈیوسرلِل جون نے رمضان کے مبارک مہینے میں اسلام قبول کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے 15 مارچ جمعہ کے روزلاس اینجلس کی کِنگ فہد مسجد میں نمازِ جمعہ سے قبل اسلام قبول کیا۔

لِل جون کی کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد کے امام کی رہنمائی میں عربی اور پھر انگریزی زبان میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔