برطانیہ میں مسلمانوں نے اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ کردیا

صیہونی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف برطانیہ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔

               
March 17, 2024 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن: برطانیہ میں مسلم کمیونٹی نے ماہ رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ کر دیا۔
نجی ٹی وی  کے مطابق اسرائیل سے برطانیہ کیلیے سالانہ 10 ملین ڈالر(1 کروڑ ڈالر) کی 30 ہزار ٹن کھجوریں درآمد کی جاتی ہیں۔

صیہونی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف برطانیہ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔دوسری جانب اسرائیل کی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی مشکل بنا رکھی ہے۔