اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست سماعت کیلیے مقررکردی۔
نجی ٹی وی کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 20 مارچ کو ہو گی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔
بتایا گیا ہےکہ چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے سبب جمعرات کو سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔