امیر بالاج قتل کیس، پولیس نے مقتول کے دوست کی باقاعدہ گرفتاری ڈال دی

لاہور(اُمت نیوز)امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لاہور میں سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کی رات گئے باقاعدہ گرفتاری ڈال دی۔

مبینہ ملزم احسن شاہ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سی آئی اے پولیس نے گزشتہ روز احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا۔احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے۔

احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی