اسلام آباد: عید کے بعد غیرقانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو احکامات دے دیے گئے۔
عید کے بعد 15 اپریل سے غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے فیصلے پر وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو احکامات دے دیے۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کی زیر صدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری سمیت محکمہ داخلہ اوردیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکا کو بتایا گیاکہ وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبوں کو افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی فہرستیں فراہم کی جائیں گی، فہرستیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا، فیز تھری میں افغان پی او آرکارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کیا جائے گا۔