کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

کوئٹہ (اُمت نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی زیر زمین 35 کلو میٹر جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 150 کلو میٹر جنوب مغرب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ نوشکی، چاغی، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، مستونگ، دالبدین سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد ریسکیو حکام کو ہائی الرٹ کر دیا، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔