لڑکیاں نارتھ ناظم آباد میں کرائے کے گھرمیں رہائش پذیر تھیں، فائل فوٹو
لڑکیاں نارتھ ناظم آباد میں کرائے کے گھرمیں رہائش پذیر تھیں، فائل فوٹو

کراچی ، پولیس نے لاپتہ 5 لڑکیاں بازیاب کرا لیں

کراچی میں پولیس نے لاپتہ 5 لڑکیاں بازیاب کروا لیں۔ لڑکیاں سعید آباد میں واقع گھر سے پراسرار طور پر غائب ہوگئی تھیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پانچوں لڑکیاں 15 فروری سے لاپتا تھیں۔ لڑکیاں گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر گھر سے فرار ہوئی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ لڑکیاں نارتھ ناظم آباد میں کرائے کے گھرمیں رہائش پذیر تھیں۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔