اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ ریٹرننگ افسر سعید گل نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی۔
سینیٹ انتخابات کے لیے اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔
اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی مکمل ہونے پر کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری ریٹرننگ افسر سعید گل کے سامنے پیش ہوئے۔
طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل خان اسحاق ڈار کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ تھے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے اسحاق ڈار کے کاغذات منظور کرلیے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار کے کاغذات پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا، 2 اپریل کو سینیٹ الیکشن ہوں گے۔