ہرنائی (اُمت نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان سے 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
چیف مائنز انسپیکٹر کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران 8 کان کنوں کو زندہ نکالا گیا ہے جبکہ کان میں پھنسے دیگر کان کنوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکے کے بعد 10 کان کن پھنس گئے تھے جن کی مدد کے لیے جانے والے 8 مزید کان کن بھی پھنس گئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایک ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ 2 ٹیمیں ہرنائی کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کان میں دھماکے کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔