لاہور(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صدارت میں انتظامی اجلاس کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نواز شریف نہ تو وزیر ہیں اور نہ وزیراعلیٰ ہیں، ان کے پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف انتظامی سطح پر کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نوازشریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔