چین میں مسافر بس کو حادثہ، 14 افراد ہلاک، 37 زخمی

حادثہ چین کے شمالی صوبے شانزی میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس سرنگ کی دیوار سے ٹکرا گئی، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

               
March 20, 2024 · بام دنیا

بیجنگ (اُمت نیوز) چین میں مسافر بس کے حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ چین کے شمالی صوبے شانزی میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس سرنگ کی دیوار سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو ئے ۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔