اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 100ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر نیب کی تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کرلی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 100ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،نیب نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر جواب جمع کرانے کیلیے وقت مانگ لیا۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ نوٹس کے بعد پہلی سماعت ہے جواب جمع کرانے کیلیے کچھ وقت دے دیا جائے ،سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ یہ پہلی سماعت نہیں گزشتہ سماعت کی کازلسٹ منسوخ ہو گئی تھی۔
چیف جسٹس نے کہاکہ یہ ضمانت بعدازگرفتاری کا کیس ہے دو تین ہفتوں میں فیصلہ ہو جانا چاہئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کرلی ،عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ۔