فائل فوٹو
فائل فوٹو

عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں،علی امین گنڈاپور کا مشورہ

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں۔

نجی ٹی وی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے گاؤں سید علیاں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی شکایت نہ کریں کہ فلاں رشوت مانگ رہا ہے،عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ رشوت لینے والا اور دینا والا دونوں جہنمی ہیں، نہ خود جہنمی بنو اور نہ مجھے بناؤ، رشوت مانگنے والے افسر کے سر پر اینٹ مارو اور نام میرا لو،رشوت مانگنے والے کے سر پر اینٹ مار کر اس کے بیٹے کو کہو آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ہے۔ان کا کہناتھا کہ عوام غیرت کرے اور رشوت خور کو موقع پر سزا دے ۔

گڈز ٹرانسپورٹ سے وابستہ ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے سند ھ کی طرح کے پی میں بھی رشوت عام ہے اور اکثر ڈرائیور حضرات کے جھگڑے بھی ہوجاتے ہیں لیکن الٹا وردی میں ملبوس افسران پر ہاتھ اٹھانے کے الزامات میں مقدمات بھی بھگتنا پڑتے ہیں ۔