لاہور ( اُمت نیوز) قومی سلیکشن کمیٹی نے پی ایس ایل کے فائنل سمیت پلے آف میچز میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنیوالے عماد وسیم کی قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز اور فائنل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کی باتیں ہونے لگیں۔
عماد وسیم بھی کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ ان کی چار پانچ سال کرکٹ باقی ہے، اگر ملک کو ضرورت ہوئی تو وہ حاضر ہیں۔
ذرائع سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کے علاوہ اس وقت کوئی بائیں ہاتھ کا سپنر جو بیٹنگ بھی کر سکتا ہوں دستیاب نہیں جو ہیں ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں ہے۔
عماد وسیم پر نظریں تو ہیں لیکن اس حوالے سے معاملات طے ہونا باقی ہیں، پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل ملنے پرعماد وسیم ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیں گے، عماد کو ریٹائرمنٹ واپس لینے پر ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔