بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو
بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو

عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نےعمران خان کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 6، بشری بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت کے معاملے میں حاضری نہ لگوانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام نے بتایاویڈیو لنک سسٹم خراب ہونے کے باعث حاضری نہیں لگوائی جا سکتی،حکم دیا گیا تھا کہ ویڈیو لنک کے کار آمد ہونے کو یقینی بنائیں، جو آپ نے نہیں کیا،آپ کا رویہ عدالتی حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے۔

عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تحریری طور پر نوٹس کا جواب جمع کرائیں،سپرنٹنڈنٹ جیل جواب کیساتھ ویڈیو لنک کے ٹیکنیکل سٹاف کی رپورٹ بھی جمع کرائیں،آئندہ سماعت پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں،کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہو گی۔