کراچی (امت نیوز) پاک بحریہ نے سمندرمیں مشترکہ آپریشن کے دوران ضبط کی گئی شراب کو کسٹمزحکام کے حوالے کردیا،رجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اورپی ایم ایس اے اور کسٹمزکا مشترکہ آپریشن جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹرکی فراہم کردہ معلومات پرکیا گیا، آپریشن کے دوران تقریباً 146 ملین روپے کی مالیت کی 4000 سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں۔