منی لانڈرنگ الزامات،دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال گرفتار

نئی دہلی (امت نیوز)بھارت کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کرلیا گیا۔دہلی کے وزیراعلیٰ کو نئی دہلی میں واقع ان کی رہائشگاہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےگرفتار کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اروندکیجریوال پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ان پر بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شراب پالیسی میں دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔اروندکیجریوال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا، انہیں آج بھی اس معاملے پر پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا تھا۔اروندکیجریوال نے گرفتاری سے بچنے کیلئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔