لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی،ایپلٹ ٹریبونل نے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نےصنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے،عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،لاہورہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کی اپیل منظور کرلی اورانہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔